پشاور میں میگا بس منصوبہ ایک سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

پشاور: تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پشاور میں شروع کیا گیا میگا بس منصوبہ ایک سال بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا جب کہ منصوبے کی لاگت بھی 57 ارب روپے سے بڑھ کر 79 ارب روپے ہوگئی ہے.

اردو ورلڈ نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں پشاور میں بس منصوبہ بی آر ٹی شروع کیا گیا تھا.

A Wife Washed Away

گزشتہ سال سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے منصوبے کا افتتاح کیا اور منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا

لیکن منصوبہ ایک سال بعد بھی ادھورا ہے اور تین فیز میں شروع ہونے والا منصوبے کا ایک فیز بھی مکمل نہ ہوسکا۔

تحریک انصاف کے حکومتی ترجمان شوکت یوسفزئی نے منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیتے ہوے کہا کہ منصوبے کا اسٹرکچر دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا اور آئندہ سال مارچ تک منصوبہ مکمل ہونے کا امکان ہے یقین نہیں.

اپوزیشن کی تنقید پر حکومت کا کہنا ہے وہ بی آرٹی منصوبے کا آڈٹ کرانے کے لیے تیار ہیں اور ویسے بھی وفاقی حکومت آڈٹ کا حکم دے چکی ہے۔

SHARE